Time 25 دسمبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں جرائم بڑھ گئے، مرتضیٰ وہاب کا بھی اعتراف

کراچی میں ایک سال کے دوران جرائم کی شرح مزیدبڑھ گئی جس کا اعتراف ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سال 2020 میں کراچی میں 20،743 موبائل فون چھینے گئے لیکن رواں سال اس تعداد میں اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 24130 موبائل فون اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھ آئے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ سال کراچی میں 1560 گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں،جن کی تعداد سال 2021 میں بڑھ کر 2060 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سال 2020 میں کراچی سے تقریباً ساڑھے 35 ہزار موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں لیکن رواں سال اب تک یہ تعداد 50 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ گزشتہ سال شہر قائد میں 507 افراد قتل کیے گئے اور رواں سال اب تک یہ تعداد 541 ہوگئی ہے، اسی طرح گزشتہ سال اغوا برائے تاوان کی 24 اور رواں سال 55 وارداتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں کراچی میں بھتے کی 151  اور اس سال 116 وارداتیں ہوئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا اعتراف

دوسری جانب شہر کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے وارداتوں میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ معاشی حالات کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے، کراچی نے بہت برا وقت دیکھا ہے لیکن شہر کی صورتحال 14-2013 کے مقابلے میں کافی بہتر ہے ۔

مزید خبریں :