پاکستان
Time 26 دسمبر ، 2021

شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور  راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔


سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

ٹوئٹر پر   سابق کپتان وسیم اکرم سمیت  دیگر کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں :