26 دسمبر ، 2021
کئی روز گزر جانے کے باوجود پنجاب کے میدانی علاقے اب بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں اسموگ کا راج ہے اور اتوار کی چھٹی پر اسکول اور دفاتر کی بندش کے باوجود لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بھارتی دارالحکومت پہلے نمبر پر ہے۔
اس سے قبل موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 11ٹریفک کیلئے بند کی گئی تھیں جو دھند چھٹنے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کے علاوہ بہاولپور، فیصل آباد، میرپور خاص اور گوجرانوالہ کی فضا بھی آلودہ ریکارڈ کی گئی۔