Time 21 نومبر ، 2021
پاکستان

فضا میں گرد ہے، اسموگ نہیں، وزیرماحولیات پنجاب کا اصرار

طبی میں ماہرین کے اصرار کے باوجود وزیر ماحولیات برائے پنجاب محمد رضوان صوبے میں اسموگ کے ہونے سے انکاری ہیں۔

لاہور اِن دنوں دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا ہوا ہے، نہ صرف شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ باہر نکلیں تو آنکھوں میں جلن بھی ہوتی ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ فضا میں دھوئیں کی بو آتی ہے تاہم وزیر ماحولیات محمد رضوان کا مسلسل اصرارہے کہ فضا میں گرد ہے، اسموگ نہیں۔

انہوں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ لاہور میں آلودگی کو جانچنے والے 9 میں سے صرف2مانیٹر کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب ممتاز طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر امجد کے مطابق فضا میں گیسوں کا ملغوبہ ہے جس کے باعث ناک اور گلے کے امراض بہت بڑھ رہےہیں، اسموگ کے باعث بڑوں اور بچوں میں ناک، گلے اور چھاتی کا مرض شدت اختیار کرتا جارہاہے۔

اُدھر ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر اور ناسا اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ بھارت میں نظر آنے والی آگ اور دھواں لاہور کی فضا میں موجود ہے جو موجودہ سیزن میں ہوا میں موجود نمی کے باعث اسموگ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

مزید خبریں :