Time 27 دسمبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں صبح سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادو شمار جاری

شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ پی اے ایف مسرور بیس پر 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ پر 3.4 ، اولڈ سٹی ایریا 3.0، پی اے ایف فیصل بیس 2.2،   یونیورسٹی روڈپر 3.8، نارتھ کراچی 3.2، اورنگی ٹاؤن 2.0، سعدی ٹاؤن 3.0 اور  سرجانی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ  کیماڑی میں 4.0 اور جامعہ الرشید کے علاقے میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


مزید خبریں :