27 دسمبر ، 2021
لاہور: رائیونڈ میں ڈاکو چینی باشندوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چینی شہری اپنی کار پر نجی فیکٹری جا رہے تھے کہ رائیونڈ میں ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق 6 ڈاکو تین چینی باشندوں سے چائنیز کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکو چینی باشندوں کے گارڈ سے رائفل بھی چھین کر لے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی باشندوں کے ساتھ ڈکیتی پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار نے حکم دیا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔