Time 27 دسمبر ، 2021
پاکستان

14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، یاسرشاہ کے دوست فرحان کی عبوری ضمانت منظور

فرحان الدین پر 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی جبکہ یاسرشاہ پر جرم میں معاونت کا مقدمہ درج ہے— فوٹو:فائل
فرحان الدین پر 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی جبکہ یاسرشاہ پر جرم میں معاونت کا مقدمہ درج ہے— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ٹیسٹ کرکٹریاسرشاہ کے دوست فرحان الدین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطا ربانی نے5 جنوری تک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزم فرحان الدین کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی۔

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

فرحان الدین پر 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی جبکہ یاسرشاہ پر جرم میں معاونت کا مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں متاثرہ لڑکی کی ایک رشتہ دار خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا۔

خاتون کا مزید کہنا تھاکہ فرحان اوریاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔

مزید خبریں :