مردہ شخص آخری رسومات سے کچھ دیر قبل دوبارہ زندہ ہوگیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک مردہ شخص آخری رسومات سے کچھ دیر قبل دوبارہ زندہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کینسر میں مبتلا مریض کی موت ہوئی لیکن جب اسے آخری رسومات کیلئے  شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو وہ دوبارہ زندہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلا ایک معمر شخص کو اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن مریض کی حالت بگڑ گئی اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا ،تاہم اہلِ خانہ وینٹی لیٹر کے اخراجات نہیں اٹھا پارہے تھے ،ان کی جانب سے مریض کو اسپتال سے گھر لے جانے کیلئے زور دیا  گیا، اسی دوران جیسے ہی مریض کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا  گیا تو اس کی سانسیں بند ہوگئیں۔

سانسیں بند ہونے کی صورت میں اہلِ خانہ مریض کو مردہ سمجھ کر شمشان گھاٹ لے گئے لیکن وہاں پہنچتے ہی اس شخص نے اپنی آنکھیں کھول لیں ،جس کے بعد ایمبولینس کو فوراً بلایا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ پولیس نے اسپتال حکام  کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :