سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

سلمان خان نے 1988 میں بننے والی فلم بیوی ہو تو ایسی میں بطور معاون اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا—فوٹو فائل
سلمان خان نے 1988 میں بننے والی فلم 'بیوی ہو تو ایسی' میں بطور معاون اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا—فوٹو فائل

کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کے دبنگ خان گزشتہ روز 56 برس کے ہوگئے۔

سلمان خان کو سالگرہ پر ناصرف اہلخانہ اور دوستوں سے بلکہ مداحوں سے بھی ڈھیروں دعائیں موصول ہوئیں۔ 

کون جانتا تھا کہ 1988 میں بننے والی فلم 'بیوی ہو تو ایسی' میں بطور معاون اداکار کام کرنے والا فنکار اپنی زندگی میں اتنی کامیابیاں سمیٹا گا کہ آئندہ کچھ سالوں میں سلمان خان ایک برانڈ بن جائے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو ملنے والی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟—فوٹو فائل
کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو ملنے والی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟—فوٹو فائل

30 سال سے زائد کا عرصہ بالی وڈ کے نام کرنے والے سلمان خان آج کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو ملنے والی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

اداکار نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں پہلی بار 75 روپے تنخواہ ملی تھی۔ 

سلمان نے بتایا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں شو میں ڈانس کیا تھا۔

اس کے علاوہ سلمان خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سپر ہٹ فلم 'میں نے پیار کیا' میں انہیں 31000 روپے معاوضہ ملا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔

مزید خبریں :