28 دسمبر ، 2021
کراچی: نسلہ ٹاور کی تعمیر کی منظوری دینے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیمیں اس حوالے سے ریکارڈ لینے متعلقہ دفاتر بھی گئیں جس میں ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم ایس بی سی اے کے دفتر پہنچی۔
پولیس حکام کا بتانا ہےکہ ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے ایس بی سی اے دفتر میں ڈائریکٹر ایڈمن سے ملاقات کی اور نسلہ ٹاور کی تعمیرات کی منظوری دینے والوں کا ریکارڈ طلب کیا۔
پولیس کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن نے نسلہ ٹاور کی تعمیر کے وقت تعینات افسران کا ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس کی دوسری ٹیم اس سلسلے میں سندھی مسلم کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر بھی گئی تھی۔