28 دسمبر ، 2021
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے44 ہزار 43 پر بند ہوا۔
شیئرزبازار میں آج 14 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازارکےکاروبارکی مالیت 4 ارب 98 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 7551 ارب روپے ہے۔