کھیل
Time 29 دسمبر ، 2021

حارث رؤف کس واحد اداکارہ کو انسٹاگرام پر فولو کرتے ہیں؟

آج ہم آپ کو حارث رؤف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق دلچسپ بات بتانے جارہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
آج ہم آپ کو حارث رؤف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق دلچسپ بات بتانے جارہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان چند پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں۔

آج ہم آپ کو حارث رؤف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق دلچسپ بات بتانے جارہے ہیں۔ کرکٹر کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو 2 لاکھ 52 ہزار صارفین انہیں فولو کرتے ہیں جب کہ حارث رؤف نے صرف 101 لوگوں کو ہی فولو کیا ہوا ہے۔

حارث رؤف جہاں متعدد اسپورٹس شخصیات کو فولو کرتے ہیں وہیں پاکستانی اداکارہ مایا علی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں اور مایا وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں حارث رؤف فولو کرتے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اب اگر مایا علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں تو انہیں 64 لاکھ افراد فولو کرتے ہیں اور مایا نے خود 159 لوگوں کو فولو کیا ہوا ہے جن میں حارث رؤف شامل نہیں ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا تھا__فوٹو: اسکرین شاٹ
اپنے ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا تھا__فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حوالے سے بتایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں مایا علی خاصی پسند ہیں جن کے ساتھ وہ ڈنر پر بھی جانا چاہتے ہیں۔

حارث رؤف نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ڈنر کے لیے بیرونِ ملک کے بجائے پاکستان میں ہی کسی جگہ جانا پسند کریں گے۔

مزید خبریں :