Time 29 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

متھیرا کی مداحوں کو نصیحت

حال ہی میں متھیرا اداکارہ بہن روز محمد کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئی تھیں:فوٹو انسٹاگرام
حال ہی میں متھیرا اداکارہ بہن روز محمد کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئی تھیں:فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ومیزبان متھیرا نے اپنے مداحوں کو ایک نصیحت کی ہے۔

حال ہی میں متھیرا اپنی بہن اداکارہ روز محمد کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا جسے مٹانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ مٹ نہ سکا ۔

دوران شو متھیرا نے مداحوں کو بھی نصیحت کی کہ اپنے شریک حیات کے ناموں کو ٹیٹو نہ کرائیں۔

میزبان احسن خان کے پوچھنے پر متھیرا نے بتایا کہ ٹیٹو اس لیے نہ بنوائیں کہ علیحدگی کے بعد ہم سفر زندگی سے چلا جاتا ہے اور ٹیٹو نہیں جاتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن سے بناوٹی نہیں بنا جاتا، وہ جیسی ہیں ویسی ہی ہمیشہ رہتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ متھیرا نے 2012 میں گلوکار فاران جے مرزا سے شادی کی تھی اور 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی جب کہ ان کا ایک بیٹا ہے۔

مزید خبریں :