Time 29 دسمبر ، 2021
کھیل

کیا چیز شاہین شاہ کے دل کے قریب ہے؟

شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں منعقدہ اسپورٹس گالا ایونٹ میں شرکت کی:فوٹوفائل
شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں منعقدہ اسپورٹس گالا ایونٹ میں شرکت کی:فوٹوفائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تعلیم کے فروغ  کو اپنے دل کے قریب قرار دیاہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں پرائم انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں منعقدہ اسپورٹس گالا ایونٹ میں شرکت کی اور ٹوئٹر پر ایونٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دلی خواہش سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تعلیم کا فروغ ایک ایسی کوشش ہے جو میرے دل کے قریب ہے۔

شاہین نے تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور جامعہ کے طلبہ کے لیے اسکالر شپ کے اعلان پر چیئرمین انسٹی ٹیوٹ عبد الواجد کی کاوشوں کو سراہا۔

کرکٹر نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین عبدالواجد کی طرف سے خیبرپختونخوا کے مستحق طلبہ کو 40 مکمل فنڈڈ اسکالرشپ دینا ایک قابل تحسین کاوش ہے۔

مزید خبریں :