29 نومبر ، 2021
چٹاگانگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بعض بنگلادیش شائقین کی جانب سے خراب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس اچھی رہی۔
شاہین آفریدی کی اچھی بولنگ اسٹیڈیم میں موجود بعض تماشائیوں کو ایک نظر نہ بھائی اور انہوں نے بولر پر جملے بازی شروع کردی۔
بنگلادیش کے شائقین کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی پر طنز کا واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب وہ باؤنڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے۔
دوران میچ جب شاہین نے جمپ لگاکر گیند کو باؤنڈری سے روکا تو بعض بنگلادیشی تماشائیوں نے شاہین کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے طعنے دیے اور ان پر میتھیو ویڈ کا نام لے کر جملے کسنے لگے۔
خیال رہے کہ میتھیو ویڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے 19 ویں اوور میں شاہین آفریدی کو تین چھکے مار کر پاکساتان کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔