Time 30 دسمبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی

بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبرکوبلوچستان سےملک میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبرکوبلوچستان سےملک میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں موسم سرما کی دوسری بارش کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 5 اور6 جنوری کو موسم سرماکی دوسری بارش کا امکان ہے اور اس سے قبل 4 جنوری سے شہر میں بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز  نے بتایا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو  بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں چلتی رہیں گی،  اس دوران دن کے وقت مطلع صاف  اور رات میں سرد رہنے امکان ہے جب کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :