کھیل
Time 30 دسمبر ، 2021

فخر زمان کی گراؤنڈ میں اسٹاف کیساتھ کھانا کھانےکی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹر  فخر  زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھانے کی ویڈیو  وائرل ہو گئی۔

ٹوئٹر پر نجی میڈیا ہاؤس کے صحافی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کھلاڑی کو قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ زمین پر  بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹ میں کیپشن دیا گیا کہ  کھانے کے وقفے کے دوران کرکٹر فخر زمان گراؤنڈ اسٹاف کے پاس پہنچ گئے اور میدان میں ہی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھایا۔

سوشل میڈیا پر فخر زمان کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی انھیں صارفین کی جانب سے ہیرو قرار دیتے ہوئے سراہا جارہا ہے۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان کو حقیقی قلندر قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ٹرافی جیت لی  تھی۔

مزید خبریں :