Time 30 دسمبر ، 2021
پاکستان

نسلہ ٹاورکی تعمیرکی اجازت دینے والے افسران کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟

کراچی میں نسلہ ٹاور کی تعمیرکی اجازت دینے والےافسران کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟ پولیس کے چھاپےمیں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرانے کا حکم دیا ہے اور عدالتی احکامات پر عمارت کی تعمیرکے ذمے داران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)کے دفتر اور افسران کے گھر پر پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تاہم تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے افسران کی فہرست طلب کرلی ہے، ڈائریکٹر ایڈمن اور ایچ آر ایم کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ یکم جنوری 2013سے 31 دسمبر 2016  تک تعینات افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اس تمام افسران کے بیانات ریکارڈ کرکے تفتیش کا آغاز کیا جائےگا ۔

مزید خبریں :