Time 31 دسمبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی لگا دی۔ —فوٹو: فائل
کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی لگا دی۔ —فوٹو: فائل 

کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے  پر پابندی لگا دی۔

 کمشنر کراچی نے  سالِ نو سے متعلق  ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے شہر کے حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائےاور ایمبولینس اورفائربریگیڈ حساس مقامات پرقائم پولیس پوائنٹس پرموجودہوں۔

دوسری جانب حیدرآباد میں آج شاپنگ مالز اور بڑے بازار شام 7 بجے بند کرادیے جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں نیوایئر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگا دی گئی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوگا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :