Time 31 دسمبر ، 2021
دنیا

خاتون نے دوران پرواز کوروناکی تشخیص پرخود کو جہازکے واش روم میں آئسولیٹ کرلیا

امریکی خاتون نے دوران پروازکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو ہوائی جہاز کے بیت الخلا 5 گھنٹوں تک خود کو سیلف آئسولیٹ کرلیا۔ —فوٹو: اسکرین گریب
امریکی خاتون نے دوران پروازکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو ہوائی جہاز کے بیت الخلا 5 گھنٹوں تک خود کو سیلف آئسولیٹ کرلیا۔ —فوٹو: اسکرین گریب 

 امریکی خاتون نے دوران پروازکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو  جہاز  کے واش روم میں 5 گھنٹوں تک آئسولیٹ کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی اسکول ٹیچر ماریسا فوٹیو کو 20 دسمبر کو شکاگو سے آئس لینڈ کے شہر ریکاوک جاتے ہوئے دوران پرواز  اپنےگلے میں درد محسوس ہوا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون  نے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کا استعمال کیا تو ان میں کورونا کی  تشخیص ہوئی۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے بقیہ سفر (تقریباً 5 گھنٹے)  ہوائی جہاز کے واش روم میں سیلف آئسولیشن میں گزارا، اس دوران ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے انہیں کھانا اور مشروبات فراہم کیے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا خاتون نے فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا یا نہیں۔

ماریسا فوٹیو نے 5 گھنٹے ہوائی جہاز کےواش روم میں سیلف آئسو لیشن کی ویڈیو بھی بنائی اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ بھی کی جسے 40 لاکھ سےزیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون آئس لینڈ پہنچتے ہی  ہوٹل میں سیلف آئسولیشن میں چلی گئیں۔

واضح رہے کہ ان نوں امریکا میں کورونا نے دوبارہ پنجے گاڑ لیے ہیں۔

مزید خبریں :