Time 31 دسمبر ، 2021
دنیا

بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید، 48 گھنٹوں میں شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہو گئی

قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا: کے ایم ایس۔ فوٹو: فائل
قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا: کے ایم ایس۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز  نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 9 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ  میں شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 48 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

مزید خبریں :