دنیا
Time 31 دسمبر ، 2021

بھارت کی ایک ریاست میں پیٹرول 25 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

کمی کا اطلاق 26 جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگی اور ہر خاندان کو 10 لیٹر پرسبسڈی دی جائے گی، بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا اعلان
کمی کا اطلاق 26 جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگی اور ہر خاندان کو 10 لیٹر پرسبسڈی دی جائے گی، بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا اعلان

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں  25 روپے (بھارتی) کمی کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی جانب سے حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

ریاستی وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ جھارکھنڈ میں دو پہیوں والی گاڑیوں (موٹر سائیکل اور اسکوٹی) کیلئے 25 روپے (بھارتی) فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ریاستی حکومت کے مطابق کمی کا اطلاق 26 جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگی اور ہر خاندان کو 10 لیٹر پرسبسڈی دی جائے گی۔

ریاستی وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہو رہا ہے لہٰذا ان کو ریلیف دینے کیلئے 2 پہیے والی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کی نرخ میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ 

مزید خبریں :