Time 31 دسمبر ، 2021
پاکستان

مبارک ہو سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا، مفتاح کا عمران خان پر طنز

سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو مبارک ہو انھوں نے سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ آج عمران خان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، ساڑھے 3 سو ارب کے ٹیکس مزید مہنگائی لے کر آئے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے اپنے اخراجات کم نہیں کیے، اس لیے ٹیکس لگایا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ سیل ٹیکس میں اضافے کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے، کوئی ایسی چیز نہیں جس پر حکومت نے ٹیکس استثنیٰ دیا ہو، توشہ خانہ سے گھڑیاں عمران خان لے جائیں تو اس پر ٹیکس نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے بل کے ذریعے پاکستان میں ایک شخص کو مانیٹری پالیسی کا انچارج بنا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت نے منی بجٹ پیش کیا تھا جس میں کئی سو ارب کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :