Time 31 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

تاپسی پنو کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی یہ وہ ایک پر سکون ماحول میں ہو گیـ تاپسی  —فوٹو: فائل
مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی یہ وہ ایک پر سکون ماحول میں ہو گیـ تاپسی  —فوٹو: فائل 

بالی وڈ میں ان دنوں شادی کا سیزن چل رہا تھا جس میں شامل ہوتے ہوئے کترینہ اور وکی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے  بعد اداکارہ تاپسی پنو نے بھی اپنی شادی سے  متعلق ایک بیان دیا ہے۔ 

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تاپسی پنو  کا کہنا ہے کہ 'صرف اس لیے کہ شادی کا سیزن چل رہا ہے تو میں بھی شادی کرلوں ،نہیں میرا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں '۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ، جب بھی میں شادی کروں گی وہ ایک پر سکون ماحول میں ہوگی۔

تاپسی پنو  نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ بھی زیادہ نہیں بدلے گا اس لیے مجھے ابھی اس میں پھنسنے  کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اُمید کرتی ہوں کے 2021 کے مقابلے میں 2022 کافی بہتر ہوگا ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے دو سال میرے لیے تھوڑے  بے ترتیبی سے رہے ہیں، میں  اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے وقت نکالنے کی کوشش میں سیٹ کے اندر اور باہر بھاگتی رہی، اس نے میری جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے اس لیے مجھے اُمید ہے کہ 2022 زیادہ پراُمن ہوگا۔ 

خیال رہے کہ تاپسی پنو کی کافی عرصے سے ڈنمارک کے ایتھلیٹ بیڈمنٹن کے کھلاڑی میتھیاس کےساتھ دوستی ہے تاہم دونوں کی جانب سے کسی نے تاحال شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

مزید خبریں :