Time 01 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو ’راکھی‘ باندھنے کا اعلان کردیا

متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر ایسا بیان دیا ہے کہ سب حیران رہ گئے ہیں— فوٹو: فائل
متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر ایسا بیان دیا ہے کہ سب حیران رہ گئے ہیں— فوٹو: فائل

متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر ایسا بیان دیا ہے کہ سب حیران رہ گئے ہیں۔

ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 میں میزبان سلمان خان سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ وہ شو ختم ہونے کے بعد اپنے شوہر رتیش کو راکھی باندھ دیں گی۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ شو کی خصوصی قسط میں جنت زبیر بطور مہمان شریک ہوئیں اور انہوں نے راکھی ساونت کی تعریف کی۔

اس پر سلمان خان نے مایوس چہرہ بناتے ہوئے کہا کہ ’دیکھا دنیا تمہاری تعریف کرتی ہے صرف وہ تمہارا ہتیش ۔۔۔کیا نام ہے۔۔۔رتیش؟‘

پھر راکھی نے بھی ایسی ہی شکل بناتے ہوئے کہا کہ ’سر میں اس بار جاکر اسے راکھی باندھ دوں گی۔‘

سلمان نے کسی کو گلے لگانے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے ان سے پوچھا ’راکھی مطلب؟ ایسے باندھوگی راکھی؟‘ سلمان کی اس حرکت پر سب ہنسنے لگے۔

دراصل ہندو مذہب میں راکھی ایک بہن اپنے بھائی کی کلائی پر باندھتی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ بھائی ہر مشکل میں اس کی مدد کرے گا۔

علاوہ ازیں جب سلمان خان نے راکھی سے 2022 کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ’سب سے پہلے تو جب میں شو جیت کر باہر جاؤں گی تو بہت سے پلانز ہیں، ماں سے ملنا ہے، پتی سے معاملہ درست کرنا ہے، کافی کچھ کرنا ہے 2022 میں۔‘

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس کے رواں سیزن 15 میں رتیش نامی شخص کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کروایا ہے اور شو کے دوران رتیش کو اکثر راکھی کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جاچکا ہے۔

ایک موقع پر تو خود سلمان خان نے رتیش کو ٹوکا تھا کہ ’بڑے اور طاقتور مرد بھی اپنی بیوی سے ایسے بات نہیں کرتے، تمہیں کوئی تمیز ہے؟‘۔ سلمان نے راکھی سے بھی پوچھا تھا کہ ’تم اسے برداشت کیسے کرتی ہو؟‘

سلمان نے رتیش سے کہا تھا کہ راکھی کی وجہ سے لوگ تمہیں جانتے ہیں، یہی رویہ رہا تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :