Geo News
Geo News

Time 03 جنوری ، 2022
کاروبار

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر 1 لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونےکے دام 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہوگئے ہیں۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 5 ڈالر بڑھ کر 1825 ڈالر فی اونس ہے۔