03 جنوری ، 2022
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔
ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 22 لاکھ 18 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
ان کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سال 2019 کی آمدنی 3 کروڑ 81 لاکھ روپے تھی اور بلاول نے سال 2019 میں 5 لاکھ 35 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سالانہ آمدنی 83 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے2019 میں 8 لاکھ 51 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کی 2019 کی سالانہ آمدنی تقریبا34 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 1لاکھ 36 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی 2019 کی آمدنی 6 کروڑ 57 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 2019 میں 1کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر اسدعمرکی سال 2019 کی آمدنی 3کروڑ روپے تھی اور انہوں نے 42 لاکھ 72 ہزار روپے ٹیکس دیا۔