پاکستان
Time 03 جنوری ، 2022

ملک بھر میں کھادکی قلت سےکاشتکار پریشان

ملک کے مختلف شہروں میں یوریا کھاد کی قلت سےکاشت کار پریشان ہیں اور یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بہاولپورکے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں یوریا کھادکی قلت پرکاشت کاروں  نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

احتجاجی کاشت کاروں نے بہاولپور خیرپور ٹامیوالی روڈ پر ٹریفک بلاک کردی اور یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف نعرے لگائے۔

ضلع بھکر میں بھی یوریا کھاد کی قلت بدستور ختم نہ ہوسکی جس کے باعث کاشت کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کاشت کاروں کا کہنا ہےکہ یوریا کھادکی قلت کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کاشت کار  اپنی پریشانی کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر مختلف انداز  اختیار کر رہے ہیں جن کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔

ادھر ملتان میں مخدوم رشید کے علاقے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کھاد تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، فیکٹری سے جعلی کھاد کی 125 بوریاں برآمد کر لی گئی اور مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

 دوسری کارروائی بستی ملوک میں کی گئی جہاں کھاد کی بین الاضلاعی اسمگلنگ میں ملوث ڈیلر کو گرفتار کر کے 500 بوریاں کھاد برآمد کرلی گئی۔

مزید خبریں :