دنیا
Time 04 جنوری ، 2022

ایپل 30کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

ایپل 30کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔ —فوٹو: فائل
ایپل 30کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔ —فوٹو: فائل 

معروف  امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل30کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے شیئرز پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریباً 3 فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالرز تک  پہنچے  جس کے بعد ایپل دنیا میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 30 کھرب تک پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق مارچ 2020 میں کورونا کے بعد سے ایپل کے شیئر کی قیمت 3 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 20کھرب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ   ایپل کی قدر اب  دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے 6( برطانیہ، بھارت، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جنوبی کوریا) کےگروس ڈومیسٹک پروڈکٹ (GDPs) سے زیادہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار اگست 2018 میں 10کھرب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ اگست 2020 میں اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 20 کھرب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔

مزید خبریں :