دنیا
Time 04 جنوری ، 2022

امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا

امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا۔ —فوٹو: فائل
امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا۔ —فوٹو: فائل 

امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں آج مزید 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد نئے کوروناکیسز رپورٹ  ہوئے جبکہ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں کورونا سے مزید 1لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

 امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 12 سے 15 سال کے عمر کے بچوں کو کورونا کی بوسٹرز خوراک  کی اجازت دے دی۔

اس کے علاوہ کورونا نے اسپین میں بھی سر اٹھا لیا ، 93 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے  جبکہ  اٹلی میں 68  فرانس میں 67 اور ترکی میں 44 ہزار سے زائد نئے  کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید خبریں :