Time 04 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

آریان خان کی ایک اور ویڈیو وائرل؟ حقیقت کیا ہے ؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص ائیرپورٹ پر سرعام پیشاب کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے —فوٹو: اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص ائیرپورٹ پر سرعام پیشاب کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے —فوٹو: اسکرین گریب 

2021 شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کے لیے اچھا سال نہیں تھا، اکتوبر میں سپر اسٹار کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا اور تین ہفتے سے زائد حراست میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت ملی اور اب آریان ایک بار پھر وائرل ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص ائیرپورٹ پر سرعام پیشاب کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے اور صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اور کوئی نہیں بلکہ آریان خان ہے۔

کیا واقعی شاہ رخ خان کے بیٹے ائیر پورٹ پر پیشاب کررہے تھے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص آریان نہیں  بلکہ کینیڈین اداکار برونسن پیلیٹیئر ہے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دسمبر  2012 میں لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا تھا، پیلیٹیئر مبینہ طور پر انتہائی نشے کی حالت میں پائے گئے جس کی وجہ سے انہیں  پرواز سے اتار کر  ٹرمینل میں آرام کرنے کے لیے وقت دیا گیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں عوامی مقام پر  پیشاب کرتے ہوئے  دیکھا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق برونسن بعد میں قصوروار پائے گئے اور انہیں دو سال کی سزا سنائی گئی۔ْ

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب آریان خان وائرل ویڈیو کی وجہ سے خبروں  میں آئے ہوں، کچھ سال قبل انٹرنیٹ پر ایک  فحش ایم ایم ایس وائرل ہوا تھا اور لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیو میں آریان ہیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ بھی جعلی تھا۔

مزید خبریں :