Time 05 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔ —فوٹو: فائل
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔ —فوٹو: فائل 

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

 رپورٹس کے مطابق گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، صدر، کلفٹن، سلطان آباد اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا۔ 

بارش کی وجہ سے  کئی سڑکوں پر پانی جمع  ہوا تاہم نکاسی آب کا کام جاری  ہے  اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل  ہوگئی۔

دوسری جانب کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز کی 10 پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 7 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :