پاکستان
Time 06 جنوری ، 2022

سپریم کورٹ کے احکامات، نسلہ ٹاور کی 7 منزلیں مسمار

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کراچی کے نسلہ ٹاور کی 7 منزلوں کو مسمار کردیا گیا۔

عدالتی حکم  پر  نسلہ ٹاور کو  گرانے کا عمل جاری ہے   جس کے لیے بالائی منزل پر مشینری لگاکر عمارت کی 7 منزلوں کو گرایا جاچکا ہے۔

 حکام کے مطابق نسلہ ٹاور کی 4 منزلوں پر  پارکنگ اور 11 پر رہائشی فلیٹ تھے جن میں سے 7 منزلوں کو گرایا جاچکا ہے  جب کہ باقی منزلوں کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت نسلہ ٹاور کے اطراف کے تمام روڈ مکمل بند کیےہیں۔  

خیال رہے کہ  سپریم کورٹ نے شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے پلان کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور عمارت کو ایک ہفتے میں مکمل گرانے کی ہدایت کی ہے۔

 نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی تفتیش بھی جاری ہے اور  تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ نسلہ ٹاور کا نقشہ 2013 میں منظور ہوا، اس وقت ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمشید ٹاؤن صفدر مگسی تھے۔

مزید خبریں :