Time 07 جنوری ، 2022
کھیل

آسٹریلین عدالت کاجوکووچ کوپیرسےقبل بےدخل نہ کرنےکاحکم

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کوبےدخلی کیس میں عارضی ریلیف مل گیا۔—فوٹو: فائل
عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کوبےدخلی کیس میں عارضی ریلیف مل گیا۔—فوٹو: فائل 

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کوبےدخلی کیس میں عارضی ریلیف مل گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی(اے ایف پی )کے مطابق آسٹریلین عدالت نے جو کووچ کو پیر سے قبل ملک سے بےدخل نہ کرنےکاحکم دے دیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق جوکووچ کی بےدخلی کےخلاف اپیل کی حتمی سماعت جمعرات کوہوگی ۔

آسٹریلوی جج انتھنی کیلی کا کہنا ہے کہ انصاف ضروری اپیلوں کےذریعےاپنی رفتارسےآگےبڑھےگا۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔

جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا لیکن ان کی ٹیم نے ویزے کی درخواست نہیں کی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

ٹینس اسٹار سے میلبرن ٹولامیرین ائیر پورٹ کے ایک کمرے میں ویزےکی حیثیت اور استثنیٰ کے ثبوت کے بارے میں 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کافی دیر انتظار کےبعد آسٹریلوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کردیاتھا۔

نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکےانہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

تاہم ٹینس کھلاڑی کی جانب سے ہنگامی آن لائن عدالت کی اپیل کے بعد جج نے حکم دیا کہ جوکووچ کو  پیر سے قبل آسٹریلیا سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اب تک واضح نہیں ہے کہ اگر جوکووچ عدالت میں جیت بھی جاتے ہیں تو وہ  17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں۔

مزید خبریں :