Time 07 جنوری ، 2022
کھیل

میمز کے دیوانوں نے جوکووچ کو بھی نہ بخشا، نادرا سرٹیفکیٹ پر تصویر لگادی

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں روکے جانے پر منچلوں کے دلچسپ میمز کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک انٹرنیٹ صارف نے نادرا کے جاری کردہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر جوکووچ کی تصویر لگا دی اور لکھا یہ سرٹیفکیٹ دکھا کرجوکووچ آسٹریلیا میں انٹری حاصل کرسکتے ہیں۔

کسی نے امیگریشن آفیسر کے روپ میں روایتی حریف راجر فیڈرر کو دکھایا اور ساتھ ہی لکھ ڈالا کے جوکووچ کی آسٹریلیا داخلے کی اصل وجہ یہ ہی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔

ٹینس اسٹار سے میلبرن ائیر پورٹ کے ایک کمرے میں ویزےکی حیثیت اور استثنیٰ کے ثبوت کے بارے میں 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کافی دیر انتظار کےبعد آسٹریلوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کردیا تھا۔

بعدازاں مقامی عدالت نے جوکووچ کو پیر سے قبل ملک سے بےدخل نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :