Time 09 جنوری ، 2022
پاکستان

سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم، ٹی او آرز بھی طے کرلیے گئے

پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ صوبائی سیکرٹریزعلی سرفراز، اسد گیلانی اور اے آئی جی فاروق مظہر کمیٹی کے رکن  ہوں گے۔

سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کرلیےگئے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سانحہ مری سے متعلق سرکاری محکموں کے ذمہ داروں کا تعین کرے گئی اور تحقیقات کرےگی کہ مری میں سیاحوں اور گاڑیوں کوکنٹرول کرنےکےکیا قدامات کیے؟

کمیٹی تحقیق کرےگی کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پر اداروں نےکیا لائحہ عمل اختیارکیا؟ کیا میڈیا پر مری آنے سے روکنے کیلئے کوئی وارننگ جاری کی گئی؟

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی تحقیقات کرے گی  برفانی طوفان کی اطلاع کےبعدکیاحفاظتی اقدامات کیےگئے؟

کمیٹی 7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سانحہ پر انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کےبعد ذمہ داران کا تعین اوران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ سانحے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر بھی عائد ہوتی ہے، عوام کی بھی غلطی ہے انھیں انتظامیہ کی وارننگ کوسنجیدہ لینا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :