86 سالہ خاتون نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندارکو دیدی

86سالہ امریکی خاتون میرین فورسٹ نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندار ہو ہی دیدی۔ —فوٹو: سوشل میڈیا
86سالہ امریکی خاتون میرین فورسٹ نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندار ہو ہی دیدی۔ —فوٹو: سوشل میڈیا

آج کل کے دورمیں  اگر کوئی لاٹری جیتتا ہے تو وہ کوشش کرتا ہے کہ کسی کوخبر بھی نہ ہو تاکہ انعامی رقم کوئی چوری نہ کرلے یا پھر پیسے اُدھار نہ مانگ لے لیکن آج ہم آپ کو دریا دلی کی ایک بہترین مثال کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

جی ہاں 86سالہ امریکی خاتون میرین فورسٹ نے لاٹری کی آدھی انعامی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندار ہو ہی دیدی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی بزرگ خاتون کو ایک مارٹ کے کیشیئر والٹر نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے مجبور کیا، اس لاٹری کا جیک پوٹ انعام 5 لاکھ ڈالرز کا تھا۔

والٹر کے کہنے پرخاتون نے لاٹری لی اور کیشیئر سے وعدہ کیا کہ اگر وہ جیت گئیں تو اس کا خیال کریں گی، تاہم میرین جیک پوٹ تو نہیں جیتیں لیکن وہ لاٹری کی 300 ڈالر کی انعامی رقم جیتیں۔

تاہم اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے میرین فورسٹ مارٹ میں کچھ غبارے اور ایک لفافہ لیے داخل ہوئیں اور انعام کی آدھی رقم والٹر کو دے دی۔

 اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہوئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔