Time 10 جنوری ، 2022
پاکستان

ویڈیو: سانحہ مری میں منوں برف تلے دبی لڑکی معجزاتی طور پر زندہ نکل آئی

سالِ نو کے آغاز پر برفباری دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے 7 جنوری کی شب خوفناک خواب کی طرح ثابت ہوئی جب ملکہ کوہسار مری میں برفانی طوفان نے سب کچھ تہس نہس کردیا۔

کراچی سے لے کر اسلام آباد تک کئی شہروں سے سیاح اپنی گاڑیوں میں سفر کرکے اس آس میں مری پہنچے کہ انہیں آمد و رفت کے لیے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لیکن کون جانتا تھا کہ وہی گاڑیاں ان کی موت کا سبب کچھ یوں بنیں گی، طوفان میں گاڑیاں ہی دھنس گئیں،  لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے اور پناہ لینے کی خاطر گاڑیوں میں قیام کیا اور ہیٹر چلایا مگر انتہائی خراب صورتحال کے باعث کئی شہری اپنی ہی گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے دم گھٹ کر انتقال کرگئے۔

سوشل میڈیا پر کئی دردناک مناظر سامنے آئے جس میں لوگوں کو گاڑیوں کے اندر یا برف کے نیچے لقمہ اجل بنتے دیکھا گیا لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

مقامی رضاکاروں کو برف کے کئی فٹ نیچے دھنسی ایک لڑکی ملی جسے انہوں نے زندہ نکال لیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے لڑکی کا دوپٹا نکالا گیا اور پھر برف ہٹا کر خوش قسمت لڑکی کو باہر نکالا گیا۔ 

مزید خبریں :