ویڈیو: شادی کے روز دُلہن کی اپنے دُلہا کے ساتھ گھوڑے پر انٹری

شادی کے مواقع پر دُلہا دُلہن کے لباس سمیت جہاں دیگر تیاریاں موضوعِ بحث بنتی ہیں وہیں بارات کے آنے اور پھر دُلہا دُلہن کی ہال میں آمد بھی دیکھنے والوں کے لیے خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔

آپ نے یقیناً گھوڑی چڑھتے دُلہا تو ضرور دیکھیں ہوں گے لیکن کیا کبھی آپ نے کسی دُلہن کو عروسی لباس میں گھوڑی پر بیٹھے ہال میں آتے دیکھا ہے؟

ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں دُلہا دُلہن اپنے اپنے گھوڑوں پر بیٹھے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھام رکھا ہے جب کہ ارد گرد باراتی موجود ہیں۔

ویڈیو میں ایک خاتون کو اس منظر کی ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے، وائرل ویڈیو میں یہ تو بتایا گیا ہے کہ ویڈیو بھارت کی ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بھارت کے کس شہر کی ہے۔

صارفین ویڈیو کو دیکھ کر کافی محظوظ ہوئے اور انہوں نے اس منفرد انٹری کو سراہا جب کہ ساتھ ہی دُلہن کی اس بے باکی کی تعریف بھی کی۔ 

مزید خبریں :