ویڈیو: طوفانی بارشیں، دلہا اور دلہن بڑے پتیلے میں بیٹھ کر مندر پہنچ گئے

بھارت میں شادی کے موقع پر اکثر دلہا اور دلہن کی مندر میں انٹری کار میں ہوتی ہے لیکن آج آپ کو ایک ایسی منفرد انٹری کے بارے میں بتارہے ہیں جس میں دلہا اور دلہن کار میں نہیں بلکہ ایک بڑے پتیلے میں بیٹھ کر مندر کیلئے روانہ ہوئے۔

  بھارتی ریاست کیرالہ میں ان دنوں کافی بارشیں ہونے کی وجہ سے سیلاب کی سی صورتحال ہے جس کی وجہ سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔

سیلابی صورتحال کی وجہ سے پیر کے روز راہول اور ایشوریا نامی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے کارکی بجائے ایک بڑے پتیلے میں بیٹھ کر مندر کیلئے روانہ ہوا۔

اس منفرد سواری کے ذریعے مندر پہنچنے پر دلہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ ہمیں پتیلے میں بیٹھنےسے بلکل ڈر نہیں لگا بلکہ ہم خوش ہیں کہ ہماری شادی مقررہ  وقت پر ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارت کے جنوب مغربی حصے میں بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں متعدد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ کئی افراد اپنے گھروں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :