دنیا
Time 10 جنوری ، 2022

کورونا سے متاثر بیٹے کو کو کار کی ڈِگی میں بند کرکے لے جانیوالی ماں گرفتار

41 سالہ سارہ بیم اپنے 13 سالہ بیٹے جو پہلے ہی کورونا کا شکار تھا اسے کار کے ذریعے دوبارہ تصدیق کیلئے کووڈ ٹیسٹنگ سینٹر لے جا رہی تھیں۔ —فوٹو: اسکائی نیوز
41 سالہ سارہ بیم اپنے 13 سالہ بیٹے جو پہلے ہی کورونا کا شکار تھا اسے کار کے ذریعے دوبارہ تصدیق کیلئے کووڈ ٹیسٹنگ سینٹر لے جا رہی تھیں۔ —فوٹو: اسکائی نیوز

امریکی خاتون ٹیچرکو مبینہ طور پر کورونا سے متاثر بیٹے کو ٹیسٹنگ سینٹر لے جانے کیلئے کار کی ڈِگی میں بند کرنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق یہ واقعہ 3 جنوری کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیش آیا جہاں 41 سالہ سارہ بیم اپنے 13 سالہ بیٹےکو جو پہلے ہی کورونا کا شکار تھا اسے کار کے ذریعے  دوبارہ تصدیق کیلئے کووڈ ٹیسٹنگ سینٹر لے جا رہی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹیسٹنگ سینٹر کے ایک اہلکار نے کار کی ڈِگی سے ایک بچے کی آواز سنی جس پر خاتون کو  ڈِگی کھولنے کا کہا گیا اور جیسے ہی کار کی ڈِگی کھولی گئی تو اس میں ایک لڑکا موجود تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا  تھا اس لیے خود کو وائرس سے بچانے کیلئے ٹیسٹنگ سینٹر پہنچنے تک میں نے اسے  کار کی ڈِگی میں بند کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل تفتیش کی، جس کے نتیجے میں خاتون کو بچے کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :