پاکستان
Time 10 جنوری ، 2022

کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب کے ملازمین کا احتجاج، مریض رل گئے

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے جونیئر عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

اسپتال کے عملے نے ہیلتھ الاوئنس، کورونا الاؤنس اور مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور او پی ڈی میں کام بند کردیا جس سے اسپتال آنے والے مریض داد رسی سے محروم رہے۔

ملازمین کے احتجاج کے باعث تمام شعبہ جات میں کام ٹھپ ہوگیا۔

 این آئی سی وی ڈی احتجاجی ملازمین کاکہنا تھا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کیاجائے اور  ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس،بقایا جات ادا کیے جائیں۔

اسپتال کے سربراہ پر وفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کے مطابق ملازمین کا احتجاج ناجائز ہے جیسے ہی سندھ حکومت فنڈز فراہم کرےگی، واجبات ادا کردیے جائیں گے۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :