Time 11 جنوری ، 2022
دنیا

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں اسکول کے قریب دھماکا، 9 طالبعلم جاں بحق

ننگرہار میں اسکول کے قریب پوپ کارن اسٹال پردھماکے کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ —فوٹو: افغان خبررساں ایجنسی
ننگرہار میں اسکول کے قریب پوپ کارن اسٹال پردھماکے کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ —فوٹو: افغان خبررساں ایجنسی 

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں اسکول کے قریب پوپ کارن اسٹال پردھماکے کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا ننگرہار کے ضلع لال پورہ میں ہوا،  دھماکے کی وجوہات سے متعلق متضاد رپورٹس ہیں،کچھ اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلینڈر کا تھا یا پرانا مارٹر پھٹنے سے ہوا۔

ننگرہارکےعہدیدار کے مطابق دھماکے میں اسٹال کا مالک بھی جاں بحق ہوا جبکہ مزید چارافراد جھلسنے سے اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نےدھماکے میں 9 طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔

مزید خبریں :