کھیل
Time 11 جنوری ، 2022

حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد  جشن کے لیے  ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے ہوئے ماسک لگانے کا  منفرد انداز   مداحوں کو بھاگیا۔

حارث رؤف ان دنوں آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ 

دورانِ میچ پرتھ اسکارچرز ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حارث کا وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منانے کا انداز وائرل ہوگیا۔

حارث کی وکٹ لینے کے بعد جشن کی ویڈیو میلبرن اسٹارز کے ٹوئٹر پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں بولر کو پیٹرسن کی وکٹ لینے کے بعد پہلے سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے جیسا انداز اپناتے اور بعد ازاں جیب سے ماسک نکال کر پہنتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ اس سےقبل حارث رؤف  بگ بیش میں باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :