ویڈیو: معروف ترک اداکار کا پاکستانی ہم شکل وائرل، مداح حیران

 ترکی کے معروف اداکار براک ڈینیز کاایک پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک پر ہارون باچا نامی ایک شخص کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جو اسلام آباد کی ایک شادی پر ساتھیوں کے ہمراہ روایتی رقص 'اتان' کررہا ہے۔

ویڈیو میں ہارون باچا اور براک ڈینیز میں ناقابل یقین مماثلت دیکھی جاسکتی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو ضرور سوچ میں مبتلا کیا کہ کہیں براک خود تو پاکستان نہیں آگئے۔

صارف کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس پر ان کے چاہنے والے خوب تبصرے پیش کررہے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے تو ترک اداکار کو بھی پوسٹ میں مینشن کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک اداکار براک ڈینیز کو  معروف ڈرامے ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں مرات سرسلماز‘کے مرکزی کردار سے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت ملی تھی۔

مزید خبریں :