Time 11 جنوری ، 2022
پاکستان

فارن فنڈنگ پر رپورٹ کے بعض حصے عوام کے سامنے نہ لائے جائیں، اسکروٹنی کمیٹی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے حاصل کیا گیا حصہ خفیہ رکھا جائے گا تاکہ بینک اکاؤنٹس معلومات سے متعلق قانون اور رولز کی خلاف ورزی نہ ہو۔

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی رائے ہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھے جائیں اور عوام کے سامنے نہ لائے جائیں۔

کمیٹی کی رپورٹ میں 8 والیم شامل نہیں جن میں اسٹیٹ بینک کی فراہم کردہ بینک اسٹیٹمنٹ اور دستاویزات ہیں۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ رپورٹ کا وہ حصہ جو اسٹیٹ بینک سے حاصل کیا گیا خفیہ رکھا جائے گا تاکہ بینک اکاؤنٹس معلومات سے متعلق قانون اور رولز کی خلاف ورزی نہ ہو۔

کمیٹی کے مطابق اسٹیٹ بینک سے حاصل ڈیٹا بھی جانچ پڑتال کیلئے پیش نہیں کیا جائے گا، ملازمین کی جانچ پڑتال کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔

اس حوالے سے اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ کے حصے خفیہ رکھنے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں۔

مزید خبریں :