جب کپِل شرما پر اُن سے بہت زیادہ امیر اسسٹنٹ دل ہار بیٹھیں

دور حاضر میں بھارت کے کامیاب ترین کامیڈین کپل شرما نے پہلی بار اپنی محبت، شادی سے پہلے کے چیلنجز اور پھر شادی سے جڑی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی ہیں— فوٹو: فائل
دور حاضر میں بھارت کے کامیاب ترین کامیڈین کپل شرما نے پہلی بار اپنی محبت، شادی سے پہلے کے چیلنجز اور پھر شادی سے جڑی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی ہیں— فوٹو: فائل

دور حاضر میں بھارت کے کامیاب ترین کامیڈین کپل شرما نے پہلی بار اپنی محبت، شادی سے پہلے کے چیلنجز اور پھر شادی سے جڑی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی ہیں۔

کیریئر کے شروعات میں ڈگمگانے کے باوجود اپنے شو ’دی کپل شرما شو‘ سے بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری میں  ٹی آر پی چارٹ کے ریکارڈز توڑنے والے کپل شرما نے 2018 میں ’گنی چترتھ‘ سے شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

کپل نے بھارتی میگزین کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ’گنی سے قربت بڑھنے سے قبل اداکاری کے شعبے میں وہ میری اسٹوڈنٹ تھیں— فوٹو: فائل
کپل نے بھارتی میگزین کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ’گنی سے قربت بڑھنے سے قبل اداکاری کے شعبے میں وہ میری اسٹوڈنٹ تھیں— فوٹو: فائل

 کپل نے بھارتی میگزین کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ’گنی سے قربت بڑھنے سے قبل اداکاری کے شعبے میں وہ میری اسٹوڈنٹ تھیں، گنی جالندھر کے ایک کالج میں گریجویشن کر رہی تھیں ، وہ مجھ سے تین چار سال جونیئر تھیں، میں کو ایجوکیشن کالج میں کمرشل آرٹس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کر رہا تھا۔‘

کپل نے بتایا کہ ‘جیب خرچی کیلئے میں دوسرے کالجز میں ہونے والے تھیٹرز میں شرکت کرتا تھا، گنی میری بہت اچھی شاگرد تھیں، اب بہر حال شادی کے بعد وہ میری استاد بن چکی ہیں، وہ چٹکلوں اور نوٹنکی میں کافی ماہر تھیں لہٰذا میں نے انہیں اپنا اسسٹنٹ بنالیا۔‘

بھارتی کامیڈین نے کہا کہ ’کچھ عرصے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میڈم نے مجھے پسند کرنا شروع کردیا ہے، لہٰذا میں نے انہیں بلایا اور سمجھایا کہ جس گاڑی میں وہ آتی ہیں اس کی مالیت ہمارے پورے گھر والوں کی جمع پونجی سے زیادہ ہے تو ہمارے بیچ ایسا کچھ بھی ممکن نہیں۔‘

کپل کے مطابق اس کے بعد انہوں نے گنی کے والدین کے دل جیتنے کو اپنا مقصد بنالیا اور ممبئی آگئے— فوٹو : فائل
کپل کے مطابق اس کے بعد انہوں نے گنی کے والدین کے دل جیتنے کو اپنا مقصد بنالیا اور ممبئی آگئے— فوٹو : فائل

کپل کے مطابق اس کے بعد انہوں نے گنی کے والدین کے دل جیتنے کو اپنا مقصد بنالیا اور ممبئی آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ممبئی آنے اور گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیتنے کے بعد میں گنی کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آیا اور میرے دوستوں نے ان کے والدین سے بات کی، گنی کے والدین اس وقت مجھے نہیں جانتے تھے نہ ہی میری آمدنی کا انہیں علم تھا (کپل نے شو میں 10 لاکھ روپے کا انعام بھی جیتا تھا)، اس کے علاوہ وہ سکھ تھے میں ہندو اور ان کے دیگر دامادوں کی طرح پگڑی بھی نہیں پہنتا تھا۔‘

کپل کے مطابق آہستہ آہستہ چیزیں تبدیل ہوتی گئیں، گنی کے والد نے ان کے شوز دیکھنا شروع کردیے اور  ماننے لگے ، پگھلنے لگے اور سوچنا شروع کیا کہ بندہ تو ٹھیک ہے۔

یوں کپل شرما نے 2018 میں اپنی دیرینہ دوست گنی سے شادی کی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں— فوٹو: فائل
یوں کپل شرما نے 2018 میں اپنی دیرینہ دوست گنی سے شادی کی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں— فوٹو: فائل

یوں کپل شرما نے 2018 میں اپنی دیرینہ دوست گنی سے شادی کی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں :