دنیا
Time 11 جنوری ، 2022

گوانتاناموبے میں بغیرکسی الزام کے 20 سال سے قید یمنی شہری کی بائیڈن سے رہائی کی اپیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بد نام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں 2002 سے بغیرکسی مقدمے یا الزام کے قید یمنی قیدی خالد قاسم نے امریکی صدربائیڈن سے رہائی کی اپیل کردی۔

گوانتاناموبےکے قیدی خالد قاسم نے برطانوی اخبار میں شائع شدہ خط میں کہا کہ وہ 20 سال  سے امریکی حراست میں ہیں، ان کی زندگی کے سنہری 20 سال ضائع ہوگئے۔

خالد قاسم کا کہنا ہے کہ امریکا میں انصاف کا بہترین نظام صرف امریکیوں کے لیے ہی ہے،گوانتاناموبے میں تشدد ہر پہلو سےکیا جاتا ہے، انتظامیہ ظالم ہے  اور جیل میں ذہنی اذیت دی جاتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ وہ سابق امریکی صدر اوباما کےگوانتاناموبے بند کرنےکےبیان پر پُر امید تھے اور اب بھی انہیں امید ہےکہ صدر بائیڈن گوانتاناموبے بندکرنے کے وعدے کو پورا کریں گے۔

خیال رہےکہ  موجودہ امریکی انتظامیہ گوانتانا موبےجیل مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 پینٹاگون کا کہنا ہےکہ اب صرف 3 درجن سے زائد قیدی جیل میں موجود ہیں، پہلے 800 تک قید تھے، اب تک 14 قیدیوں کاجائزہ چل رہا ہے جب کہ 2 کو سزا دی جا چکی ہے، بقیہ قیدیوں کی منتقلی اور سزا کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :