Time 12 جنوری ، 2022
پاکستان

مری میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی میں مزید توسیع

دیہی علاقوں میں اب بھی کہیں کہیں بجلی غائب ہے اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے/ فائل فوٹو
دیہی علاقوں میں اب بھی کہیں کہیں بجلی غائب ہے اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے/ فائل فوٹو

انتظامیہ نے مری میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی 17 جنوری تک بڑھادی گئی۔

دوسری جانب دیہی علاقوں میں اب بھی کہیں کہیں بجلی غائب ہے اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے مری کی اہم شاہراہوں پر سے برف ہٹاکر انہیں کلیئر کردیا ہے جب کہ برف میں پھنسی گاڑیاں بھی جلد ان کے مالکان کو واپس کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ مری کے دوران 23 افراد بدترین ٹریفک اور برفانی طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہوئے۔


مزید خبریں :