’مری میں مافیا نے جو کیا وہ قابلِ نفرت ہے‘، فیضان شیخ بھی پھٹ پڑے

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مری کا ٹرینڈ چل پڑا جس پر صارفین سمیت کئی اداکاروں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب مری نہیں جائیں گے__فوٹو: انسٹاگرام/فیضان شیخ
سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مری کا ٹرینڈ چل پڑا جس پر صارفین سمیت کئی اداکاروں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب مری نہیں جائیں گے__فوٹو: انسٹاگرام/فیضان شیخ

اداکار و میزبان فیضان شیخ بھی مری جانے کے خواہش مند افراد پر برس پڑے۔

رواں سال کے آغاز پر سیاحتی مقام مری میں برفانی طوفان کے بعد گاڑیوں اور مختلف مقامات پر  پھنسے سیاحوں کی اموات نے مری انتظامیہ اور مقامی ہوٹل مالکان کی حقیقت کھول دی ہے۔

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مری کا ٹرینڈ چل پڑا جس پر صارفین سمیت کئی اداکاروں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب مری نہیں جائیں گے، ان ہی میں فیضان شیخ بھی شامل ہیں جنہوں نے صارفین کے لیے ایک پیغام شیئر کیا۔

فیضان نے لکھا کہ اگر  ہماری غافل قوم اب بھی مری جانے کے لیے مررہی ہے کیونکہ ان کے لیے پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں یا ان کے کسی رشتے دار کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا  تو فٹے منہ ہے آپ کا۔

انہوں نے بائیکاٹ مری کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مری مافیا کے برتاؤ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، جس طرح انہوں نے چند اضافی پیسوں کے لیے یہ کیا وہ قابلِ نفرت ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ 7 جنوری کی رات مری میں شدید برفباری ہوئی تھی جس سے 23 سیاح گاڑیوں میں پھنسنے کے بعد انتقال کرگئے۔

بعدازاں زندہ بچ جانے والے سیاحوں نے بتایا کہ وہاں کے لوگ ہر چیز کی قیمت بہت زیادہ وصول کررہے تھے، پھر چاہے وہ ایک انڈا ہو یا رات گزارنے کے لیے ہوٹل کا کمرا ہو۔

مزید خبریں :